کراچی: پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ بارشوں کا نیا نظام بنیادی طور پر بلوچستان میں اپنا قہر اتارے گا، انہوں نے مزید کہا کہ موسمی نظام ملک کے شمالی علاقوں میں بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 5 اور 6 جنوری کو موسم سرما کی بارش کا دوسرا سلسلہ متوقع ہے۔ سرفراز نے کہا کہ دو روز کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "شہر میں 4 جنوری سے بوندا باندی شروع ہونے کی توقع ہے۔" سرفراز کے مطابق شہر میں 3 جنوری تک ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

0 Comments