کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا!
کراچی: وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کیا، جو بندرگاہی شہر کا پہلا ماس ٹرانزٹ سسٹم ہے۔
کراچی میں تبدیلی آگئی!! اب کراچی کے شہری ٹوٹی پھوٹی اور خستہ حال بسوں کے بجائے، صاف ستھری شاندار بسوں میں سفر کریں گے۔ گرین لائن بی آر ٹی کراچی کیلئے جدید ٹرانسپورٹ کا پہلا بڑا منصوبہ ہے جو شہر کے بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے کنٹرول میں معاون ثابت ہوگا۔
افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم عمران خان کو ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کے آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی، شہر یوں کا طویل انتظار تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جاوید قریشی، اسد عمر اور عمران اسماعیل کو میگا پراجیکٹ کے آغاز کے لیے بھرپور کوششوں پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے کراچی کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا اور ہم نے اپنی آنکھوں سے میگا سٹی کو تباہ ہوتے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا گروتھ انجن ہے اور شہر کی ترقی کا مطلب پاکستان کی ترقی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ جنوری کے وسط تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے تہران کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کو اس وقت تک جدید شہر نہیں بنایا جا سکتا جب تک انتظامی خامیوں کو دور نہیں کیا جاتا۔ 15 دن کے ٹرائل آپریشن کے بعد شہری 25 دسمبر سے بس میں سفر کر سکیں گے۔
#GreenLineForKarachi

0 Comments