پی ایس ایل :قلندرزکا سلطانز کو جیت کے لئے183رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے دوسرے ایلی مینیٹرمیں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرزکےخلاف ایلی مینیٹر میچ میں ٹاس جیت کے بالنگ کا فیصلہ کیا ۔
قلندرز کے اوپنرزنے46 رنزکا اسٹینڈ دیا۔ تمیم اقبال 30 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سہیل خان 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 19 رنز بناسکے۔فخر زمان نے 46 رنز کی اننگ کھیلی۔ بین ڈنک صرف 3 رنز بناسکے۔ سمت پٹیل نے 26 رنز بنائے۔
سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 2،سہیل تنویر،محمد الیاس ،جنید خان اور لیتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلی مینیٹر میچ میں جو ٹیم فاتح ہوئی، وہ کراچی کنگز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ 2020 کا فائنل کھیلے گی۔
لاہور کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر،فخر زمان،تمیم اقبال ،محمد حفیظ،بین ڈنک،سمت پٹیل،ڈیوڈ ویزا،محمد فیضان،شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور دلبر حسین شامل ہیں۔
ملتان کی ٹیم میں کپتان شان مسعود،ذیشان اشرف،ایڈم لیتھ،ریلی راؤسو،روی بوپارہ،خوش دل شاہ،شاہد آفریدی،سہیل تنویر،محمد الیاس،عمران طاہر اور جنید خان شامل ہیں۔
ملتان کی ٹیم کو پلے آف میں کراچی کنگز نے سپر اوور میں شکست دی تھی۔ لاہورکی ٹیم نے ہفتے کو پہلے ایلی مینیٹر میچ میں پشاورزلمی کوشکست دی تھی۔
Lahore Calanders have scored 183 runs to win the second all-time premier of The Pakistan Super League Season 5.
Multan Sultans decided to bowl in the match against Lahore Qalanders in the national stadium.
The openers of the Kalanders gave 46 runs. Tamim Iqbal was out for 30 runs. Captain Sohail Khan was out for 5 runs. Mohammad Hafeez scored 19 runs. Fakhar Zaman played 46 runs. Ben Dunk could only make 3 runs. Samit Patel scored 26 runs.
Shahid Afridi scored 2 wickets for the Sultans, Shahel Tanover, Muhammad Elias, Junaid Khan and Leith.
The team that won the second All-Manator match of the Pakistan Super League at the National Stadium will play the final of the Pakistan Super League 2020 with Karachi Kings.
The Lahore team includes captain Saheel Akhtar, Fakhar Zaman, Tameem Iqbal, Muhammad Hafeez, Ben Dank, Samat Patel, David Visa, Muhammad Faizan, Shaheen Shah Afridi, Harth Rauf and Dilbar Hussain.
Multan's team includes captain San Masood, Dishan Ashraf, Adam Leith, Riley Rauso, Roy Bopara, Khush Dil Shah, Shahid Afridi, Sohail Tannoir, Mohammad Elias, Imran Tahir and Junaid Khan.
Multan's team was defeated by Karachi Kings in the super over in the play-off. Lahore team defeated Peshawar in the first Eli Monitor match on Saturday.


0 Comments