ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید 14 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔


اسلام آباد کی اسلامک يونيورسٹی اور ماڈل کالج فار گرلز میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔


ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کی جانب سے یونیورسٹی اور اسکول کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کروناکے 14نئےکیسز رپورٹ


نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 16ہزار 242 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 30 افراد کرونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


این سی او سی کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کےایک ہزار 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 40 ہزار251 ہوگئی۔


ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک کرونا میں مبتلا 3 لاکھ 17 ہزار 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔


ملک میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 6ہزار 920 سے تجاوز کرچکی ہیں 

Another 14 new case of the Krona virus was reported in the educational institutions of the country's capital Islamabad.


The Islamic University of Islamabad and the Model College for Girls were ordered to seal the case after the report.


The District Health Officer (WHO) has issued orders to sell the university and school.


Islamabad: 14 new case report in educational institutions


According to the National Command and Center, the number of active krona virus infections across the country rose to 16,242, while in the last 24 hours 30 people died due to the disease.


According to the latest NCOC data, there were 376 new krona reported in the last 24 hours, followed by a total of 3,40,251 nationwide.


The number of cases of the disease has gone up to 16,000, while so far, 3,17,86 patients have been cured.


Total death toll in the country exceeds 6,920