یہ بات بے بنیاد ہے کہ ٹک ٹاک بے حیائی پھیلا رہا ہے ۔ حریم شاہ
کراچی پریس کلب میں متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر عائد کی گئی پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی وجہ بے حیائی بتائی گئی ہے جو کہ بے بنیاد ہے اور نہ ہی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی کوئی پختہ وجہ ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ ٹک ٹاک کی انتظامیہ بے حیائی پھیلانے والوں پر خود ہی پابندی لگا دیتی ہے، اسلامی قوانین نافذ کر کے بے حیائی کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے
ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ سینسر بورڈ جیسے بہت سے ادارے موجود ہیں جو بے حیائی پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہیں اور غیر اخلاقی مواد رکھنے یا شیئر کرنے پر ان پر پابندی عائد کرتے ہیں۔
حریم شاہ کا وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپس پر پابندی عائد نہ کی جائے کیونکہ ان کے ذریعے ہی پاکستان میں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے، لہذا میری وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ ٹک ٹاک پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹائی جائے۔


0 Comments