لاہور:کروناکےجعلی کیسزکاڈیٹا فراہم کرنے کاانکشاف
محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کئیرنےلاہور میں کرونا وائرس کے جعلی کیسز کا ڈیٹا محکمہ صحت کو فراہم کرنےکا انکشاف کیا ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اس معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاہور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سےکرونا ڈیش بورڈ پرجعلی ڈیٹا آپ لوڈ کیا گیا۔لاہورکے8 ٹاؤنزکی ٹیموں کی جانب سے جعلی ڈیٹا آپ لوڈ کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ان میں راوی ٹاؤن،کینٹ ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن،گلبرگ،عزیز بھٹی ٹاؤن، نشتر،شالامار اور واہگہ ٹاؤن شامل ہے۔
لاہورکاجعلی ڈیٹا 23 اگست سے 31 اگست کے درمیان دیا گیا۔لاہورکے8 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزکے خلاف تحقیقات ہوں گی جبکہ ڈائریکٹرہیڈکوارٹر ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرعاقب نذیرانکوئری افسرمقررکئےگئےہیں۔ڈاکٹرعاقب نذیرجعلی ڈیٹا آپ لوڈ کرنے والے ذمہ داران کا 7 دنوں میں تعین کریں گے
The Department of Primary And Secondary Health has revealed that the department of health has provided data on fake cases of the corona virus in The City of Keernalahor.

0 Comments