بالی ووڈ اداکار اسٹیج تھری پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئے اور علاج کیلئے امریکا جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکار کو کچھ روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے لیلیٰ وتی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔

اداکار کو مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت تھی، جس پر ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تاہم ان کا کرونا ٹیسٹ تو منفی آیا مگر اب رپورٹ کے مطابق سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت اسٹیج تھری کینسر میں مبتلا ہیں۔

کینسر کے مرض کی تشخیص کے بعد سنجے دت نے اہل خانہ کے مشورے سے فوری امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ اپنا علاج کروائیں گے۔

اس حوالے سے ان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے دور جا رہے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں آپ کی دعاوں سے میں جلد واپس آوں گا۔

 Bollywood actor stage three lung cancer victims and will go to The Us for treatment.

Bollywood actor Sanjay Dat has been diagnosed with cancer, according to Indian media. The actor was taken to Lilia-Vti Hospital in Mumbai a few days ago after he was diagnosed with a medical condition.

The actor had a persistent respiratory problem, which was also tested on his crotch, but his test was negative, but now reports say that Heissis is suffering from lung cancer and is currently suffering from stage three cancer.

After the diagnosis of cancer, Sanjay Dat has decided to go to the US immediately on the advice of his family, where he will be treated.

In a tweet, he told fans that he was going away from the world of Showbiz for a while. He has told fans not to worry about your prayers.