شکل سےغنڈہ لگتاہوں،پرہوں شریف  سلطان درانی دانش تیمور  

ڈراموں کے کردار ناظرین پر اس حد تک بھی اثر انداز ہوتے ہیں کہ آج کل کسی پسندیدہ کردار کے ساتھ کچھ برا ہونے پراس کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے۔

گزشتہ رات اپنے اختتام کو پہنچنے والے ڈرامہ سیریل ” دیوانگی” میں سلطان درانی کا منفی کردار نبھانے والے اداکار دانش تیمور نے اس کردار کی بےتحاشا پسندیدگی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹا پوسٹ پر دانش نے اس مشکل کردار کے حوالے سے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا ” شکل سے غنڈہ لگتا ہوں، پر ہوں شریف آدمی۔۔ آج رات سلطان درانی مرگیا، وہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ دیوانگی کے سفرکے آغاز سے ہی سلطان میرے دل کے بہت قریب رہا ہے” ۔

اداکار نے اس کردار کیلئے خود پراعتماد کرنے پر ڈرامہ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی ،اسد قریشی اور ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ گانے کے ٹائٹل سونگ کی کمپوزیشن اور گلوکاری پر ساحر علی بگا کو سراہتے ہوئے دانش تیمور نے نگین کا کردار ادا حبا بخاری کو بھی بہت باصلاحیت اور بہترین اداکارہ قراردیا۔

دانش نے ڈرامے میں اپنے رقیب ہارون کا کردار ادا کرنے والے علی عباس کو اپنا بھائی کہتے ہوئے کہ وہ ہرپراجیکٹ میں ہمیشہ میرے لیےخوش قسمتی کا باعث رہے ہیں۔

پوسٹ کے اختتام میں اداکار نے اپنےاس کردار کےحوالے سے پھرلکھا ” آپ سب مداحوں کے پیارنے ثابت کیا کہ “سطان شکل سے غنڈہ لگتا تھا پرتھا شریف آدمی ۔۔ خدا حافظ ، آپ کا سلطان”۔

سوشل میڈیا صارفین نے سلطان کے اندر کی اچھائیوں کو پہچانتے ہوئے ٹویٹس میں اس کردار سے اپنی محبت کا اظہارکیا۔

دانش تیمور نے ڈرامے میں جارحانہ مزاج رکھنے والے ایک ایسے شخص کا کردارنبھایا جس کی زندگی میں دولت کی تو کوئی کمی نہیں لیکن وہ ایک غلطی کی سزا دینے کے چکر میں اپنی زندگی میں آنے والی مخلص محبت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور پھر اس لڑکی (نگین ) کو دوبارہ اپنی زندگی میں شامل کرنے کیلئے صحیح غلط کے چکر میں پڑے بغیر بہت سی زندگیاں برباد کرنے کے بعد آخر میں المناک انجام سے دوچار ہوجاتا ہے

I think it's a good time to be a good man.  
The characters of the dramas also affect the audience to such an extent that nowadays, when something bad happens to a favorite character, its name becomes a top-end on social media.

Actor Danish Timor, who played Sultan Durani in his final drama, "The Dewangi," last night, thanked fans for their unrelenting love for the role.

On Instagram, Dansh expressed his feelings about the difficult role, writing, "I feel a bit angry with the shape, but I am a man of the people... tonight Sultan Durani died, he will live forever in my heart." The Sultan has been very close to my heart since the beginning of the journey of the deity."

The actor thanked the drama producers Abdullah Kadoani, Asad Qureshi and other teams besides the director for their confidence in the role. While praising Sahar Ali Baga for the composition and singer-actress of the song' Tital Song, Danish Timor also named The Actor Of Nagaya as the best actress and best actress.

"He has always been a happy man for me in every project," Said Dansh, who plays his role as His raqib Haroon, calling Ali Abbas his brother.

At the end of the post, the actor recalled his role as "You proved to all the fans that "The satan seemed to be a sin of the face... God, your sultan."

Social media users expressed their love for the role in tweets recognizing the good things within the Sultan.

Dansh Timor plays a man who has no wealth in his life, but he loses his love for his life in the process of punishing a mistake and then re-inserting this girl into his life. Is