Karachi to start with a series of heavy rain


محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرقائد میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے
کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،8،7 اور 10 اگست کو موسلا دھابارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم 2011کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے۔

 دن میں رات جیسا سماں رکھنے والے مون سون سسٹم جسے Mahi کا نام دیا گیا ہے، کراچی و دیگر شہروں کے لیے 2011 کے بعد سب سے وسیع پیمانے اور طویل الوقت پورا ہفتہ شدید گرچ چمک کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم ہوسکتا ہے، کراچی سے حیدرآبا، میرپورخاص تک موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔ 

 سسٹم کے تحت کراچی میں شدید بارشیں ہوں گی، 2020 کا سب سے طاقتور اور خلیج بنگال سے آنے والا اس سال کا پہلا بارشیں برسانے والا سسٹم سمندری نم اور گرم ہواؤں سے شدید طاقتور ہوکر 6 اگست سے پاکستان کے ساحلی پٹی میں داخل ہوگا، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوگی

Post a Comment

0 Comments