Karachi to get light rain and bunda bandh today


کراچی میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 22 جولائی کی رات ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں بدھ 22 جولائی کو مطلع آبر آلود رہے گا۔ صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 29.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارے کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے

شہر کے جنوب مغربی علاقوں میں ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ صبح کے اوقات میں شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی۔ چھتیں گرنے کے مختلف حادثات میں 10 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے

Post a Comment

0 Comments