ملک بھر میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے 

 پولیو مہم محدود پیمانے پر آج 20 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ کراچی، فیصل آباد، کوئٹہ سمیت 5 شہروں میں 8 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائيں گے۔

ادارہ انسداد پولیو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اب تک ملک میں 60 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ آج پیر سے مخصوص شہروں میں بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔ محدود پیمانے پر شروع ہونے والی مہم کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کی 2 بوندیں بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کیلئے ضروری ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کے گھر آنے والے رضا کاروں سے تعاون کریں اور بچوں کو ویکسینز کے قطرے پلائیے، قطرے زیادہ بھی پلائے جا سکتے ہیں، اس سے دفاعی نظام مضبوط ہوگا، اتنی ہی امیونیٹی بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں سال پنجاب میں 4 ، سندھ میں 20، خیبرپختونخوا میں 21 اور بلوچستان میں 15 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے۔

سال 2019 میں پولیو کے147 ، جب کہ 2018 میں 12 کیسز سامنے آئے تھے۔ رواں سال 2020 میں پولیو ٹائپ ٹو کے 47 ، جب کہ سال 2019 میں صرف 22 کیسز رپورٹ ہوئے

Polio drops to be taken across the country 

The polio campaign begins on a limited scale today, July 20. 8lakh children will be given drops in 5 cities including Karachi, Faisalabad, Quetta.

According to data released by the Anti-Polio Agency, 60 polio cases have been reported in the country since January. The campaign to feed children in specific cities is being re-launched from Monday. Preparations for the campaign that began on a limited scale have been completed.

Experts say 2 vaccines are necessary to increase the immune pressure in children.

Help your home-based volunteers and children get vaccine drops, drops more, strengthen the immune system, improve the immune system, medical experts say.

It was clear that this year, 4 children in Punjab, 20 in Sindh, 21 in Khyber Pakhtunkhwa and 15 in Balochistan were infected with polio.

In 2019, 147 cases of polio were found, while in 2018 12 cases were exposed. 47 polio-type in 2020, while only 22 reported in 2019