Bilawal Bhutto's reaction to the court's decision to open shops


دکانیں کھلوانے سے متعلق عدالت کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا ردعمل

سپریم کورٹ کے دکانیں،مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھلوانے کے فیصلے کے بعد ایک طرف تو اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب تشویش کی لہر موجود ہے کہ اس فیصلے سے وبائی صورتحال کس حد تک متاثر ہوگی یا کس طرح سے بازاروں اور دکانوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد ہوگا۔

کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مارکیٹس میں چھوٹے طبقے کا کاروبار ہے اور اگر دکانیں بند کریں گے تو دکاندار تو کورونا کے بجائے بھوک سے مر جائے گا۔ چھوٹے دکانداروں کو کام کرنے سے نہ روکیں اور تمام مالز بھی کھولیں کیونکہ مالز میں ایس او پیز پر زیادہ بہتر عمل ہوسکے گا۔ سپریم کورٹ نے ہفتہ اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ حکومتیں ذمہ دار ہوں گی۔

جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ میں سنجیدگی غالب رہے گی۔ میں یہ نہیں مان سکتا کہ ہماری عدلیہ کوئی ایسا فیصلے کرے گی

جس سے پاکستان کے عوام کی زندگیاں اور صحت داؤ پر لگ جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام معزز جج صاحبان حقائق اور صحت کے حالات کی بنیاد پر فیصلے دیں گے۔

جس کے بعد سعید غنی نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا کہ صرف یہ پوچھنا ہے کہ اگر سکولوں میں کورونا نہیں آتا تو کیا ان کو بھی کھول دیا جائے کیونکہ بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور بچوں کیلئے تعلیم نئے کپڑوں سے زیادہ ضروری ہے۔

Following the Supreme Court's decision to open shops, markets and shopping malls, on the one hand, the decision is being welcomed, while on the other hand, there is a wave of concern about the extent to which the decision will affect the epidemic situation or how markets and SOPs created for shops will be implemented.

During the hearing of the Corona virus suo motu notice case, the Chief Justice said that there was a small class business in the markets and if the shops were closed, the shopkeepers would starve to death instead of Corona. Don't stop small shopkeepers from working and open all the malls as SOPs will be better implemented in malls

۔ The Supreme Court on Saturday quashed the order to close the business. Justice Gulzar Ahmed said that the concerned governments would be responsible for the implementation of the OPs.

Post a Comment

0 Comments