اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس اپنی زندگی کے نئے سفر کاآغاز کرنے کیلئے تیار ہیں، آمنہ نے اپنا نکاح پڑھانے کیلئےعامر لیاقت حسین کو منتخب کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین کے گیم شو “جیوے پاکستان” میں شریک آمنہ نے جلد شادی کرنے کا انکشاف میزبان کے ساتھ ہونے والی ہلکی پھلکی گفتگو کے دوران کیا۔
عامر لیاقت نے پروگرام کے آخر اس بات کا اعلان کیا کہ آمنہ یہ شو جیت چکی ہیں، ساتھ ہی بولے “اب تو نکاح جلدی پڑھوا لیں”۔ جواب میں ،آمنہ نے کہا ” ہاں آپ ہی پڑھائیں گے نکاح “۔
عامر لیاقت نے کہا کہ نام نہ بتائیں لیکن اشارہ تو دیں کہ وہ کون ہے جس پرآمنہ نے کہا کہ میں آپ کو بتادوں گی وہ کون ہے۔
آمنہ نے بتایا کہ ان کے ہونےوالے شوہران کے ساتھ ہی کام کرتے ہیں لیکن فی الحال دونوں کوئی پراجیکٹ ساتھ نہیں کررہے، دونوں کے درمیان زبردست ہم آہنگی ہائی جاتی ہے اور اس فیصلے کا ان کی امی سمیت سبھی کوعلم ہے۔
اس موقع پرعامرلیاقت کے انداز گفتگو سے یہ ظاہرہورہا تھا کہ غالبا وہ جانتے ہیں کہ آمنہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔
اداکارہ میرا کے ساتھ کامیاب فلم “باجی ” کرنے کے بعد آمنہ معروف رائٹرحسینہ معین کے تحریر کردہ مقبول ڈرامہ سیریل “ان کہی ” کا حصہ بننے کو تیارتھیں جسے کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا ۔ ہدایتکارداور محمودان کہی کو ایک نئے اندازکے ساتھ تھیٹرپر پیش کرنے جارہے تھے۔
یہ ڈرامہ 1982 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جس کی تحریر حسینہ معین نے کی تھی جبکہ ہدایتکار شعیب منصور اورمحسن علی تھے۔ کاسٹ میں جاوید شیخ ،بہروز سبزواری ، بددر خلیل ، شہناز شیخ ، قاضی واجد ، جمشید انصاری اور سیلم ناصر شامل تھے

0 Comments